اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جون 2025ء) بین الاقوامی ترقی کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں کمی آنے سے اقوام متحدہ کے زیرقیادت 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس گمبھیر ماحول میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں جنوبی دنیا کے ممالک کو درپیش بڑے ترقیاتی مسائل سے نمٹنے پر غور ہونا ہے۔

یہ کانفرنس 30 جون سے سپین کے شہر سیویل میں شروع ہو رہی ہے جو چار روز جاری رہے گی اور اسے عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو آگے بڑھنے میں مدد دینا بحیثیت مجموعی عالمی برادری کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور ایسا کرنا امیر ممالک کی ذمہ داری بھی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حالیہ عرصہ میں بعض امیر ممالک کی جانب سے اس تصور کی مخالفت دیکھنے کو ملی ہے جنہوں نے ایسے منصوبوں اور اقدامات کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کو محدود یا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن سے جنوبی دنیا کے غریب ترین ممالک کو اپنے شہریوں کا رہن سہن بہتر بنانے اور ان کی وسیع تر بہبود میں مدد ملتی تھی۔

تاہم، ناموافق حالات کے باوجود میزبان ملک کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ایوا گریناڈوز کو یقین ہے کہ عالمگیر یکجہتی اب بھی موجود ہے اور کانفرنس اپنے مقاصد کو پورا کرے گی۔

انہوں نے یو این نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیریقینی حالات کے باوجود بہت سے امیر ممالک بشمول سپین یہ سمجھتے ہیں کہ ترقی پذیر دنیا کو ترقی کے لیے مالی وسائل مہیا کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا عملی اظہار ضروری ہے۔

وضاحت اور اختصار کے مقصد سے اس بات چیت کی تفصیلات کو مدون کر کے پیش کیا گیا ہے۔

یو این نیوز: کیا ترقیاتی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا سلسلہ اب بند ہو گیا ہے؟

ایوا گریناڈوز: ترقیاتی تعاون اور عالمگیر یکجہتی سبھی کے لیے فائدہ مند ہی نہیں بلکہ ایک سیاسی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ یہ درست ہے کہ گزشتہ سال بہت سی حکومتوں نے ترقیاتی امداد میں کمی کی ہے لیکن سبھی ممالک کا یہ معاملہ نہیں۔

مثال کے طور پر سپین نے دنیا بھر کو مہیا کی جانے والی ترقیاتی امداد میں 12 فیصد اضافہ کیا ہے۔ UN News سپین کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ایوا گریناڈوز۔

بعض حلقوں کی جانب سے ترقیاتی امداد کے تصور پر اعتراض ضرور آیا ہے لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ مردوخواتین میں مساوات سے متعلق پالیسیوں اور موسمیاتی بحران کی حقیقت پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس حوالے سے بہت سی باتیں کر رہے ہیں لیکن ان سے کہیں بڑی تعداد میں لوگ عالمگیر یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اس کی اچھی طرح وضاحت کرنا ہو گی کہ یہ یکجہتی اور عالمگیر تعاون کیوں اہم ہیں۔

میں سمجھتی ہوں کہ ایک دوسرے کی مدد کرنا دنیا کے تمام لوگوں کا فرض ہے اور ہمیں مذکورہ بالا بیانیوں کا توڑ کرنا ہو گا۔ موسمیاتی بحران واضح طور پر سبھی کو متاثر کر رہا ہے اور اصناف کے مابین یکجہتی سے پورے معاشرے کو فائدہ پہنچتا ہے۔

2015 میں ادیس ابابا (ایتھوپیا) میں ہونے والی ایک کانفرنس میں ترقیاتی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کی غرض سے ایک تاریخی عالمی معاہدے کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔

اس موقع پر قرضوں کے مسائل، بین الاقوامی محصولات اور تجارت و تحقیق پر بھی بات کی گئی۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو ترقیاتی تعاون اور اس مقصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یو این نیوز: بین الاقوامی ترقی پر وسائل خرچ کرنا سپین جیسے امیر ممالک کے لیے کیونکر فائدہ مند ہے؟

ایوا گریناڈوز: جہاں تک سپین کا معاملہ ہے تو بین الاقوامی تعاون اور عالمگیر یکجہتی ہمارے سماجی میثاق کا حصہ ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کےمابین تعاون اور پرامن تعلقات کا قیام ہمارے دستور اور اس مقصد کے لیے اپنی مجموعی قومی پیداوار کا 0.

7 فیصد مختص کرنا ہمارے ملکی قانون میں شامل ہے۔

اس سے ہمارے ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، کووڈ۔19 وبا کے دوران یہ ثابت ہوا کہ اگرچہ اس بیماری سے جنم لینے والے مسائل قومی ہیں لیکن ان کا حل بین الاقوامی ہو گا۔

موسمیاتی تبدیلی اس کی ایک اور مثال ہے۔ بحیرہ روم کی یورپی اور افریقی دونوں سمتیں اس مسئلے سے بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ہمیں اس معاملے میں تعاون اور مربوط انداز میں کام کرنا ہے تاکہ شراکتیں قائم کی جائیں اور بین الاقوامی پالیسیاں بنائی جا سکیں۔

یو این نیوز: ترقی کے لیے درکار مالی وسائل میں سالانہ 4 ٹریلین یورو کی کمی ہے۔

کیا یہ فرق پورا ہو سکتا ہے؟

ایوا گریناڈوز: یہ فرق بہت بڑا ہے لیکن 4 ٹریلین ہر سال دنیا بھر میں ہونے والے مالیاتی لین دین کا صرف ایک فیصد ہیں۔ میری رائے میں چند ہی طریقے ایسے ہیں جن سے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اگر تمام عطیہ دہندہ ممالک اپنی مجموعی قومی آمدنی کا 0.7 فیصد ترقی پذیر دنیا کو ترقیاتی امداد کی فراہمی کے لیے مختص کریں تو اس طرح ترقیاتی ضروریات کا بمشکل 10 فیصد ہی پورا ہو پائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے اور اس مقصد کے لیے نجی شعبے کو ساتھ لے کر چلنا بھی ضروری ہے۔

اس معاملے میں عالمگیر محصولاتی نظام بھی بنانا ہو گا جس کے ذریعے دولت تقسیم کی جائے اور ایسے حالات پر قابو پایا جا سکے جن کے سبب دنیا کی 40 فیصد آبادی والے ممالک کو قرضوں کی ادائیگی پر اپنے تعلیمی و طبی بجٹ سے کہیں زیادہ رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

امیر ترین ممالک کی جانب سے بین الاقوامی ترقی پر بہت کم مقدار میں مالی وسائل خرچ کرنا قابل قبول نہیں۔ امیر ترین لوگوں اور بڑے کثیرقومی کاروباری اداروں کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

یو این نیوز: آپ اس کانفرنس سے کون سے نتائج چاہتی ہیں؟

ایوا گریناڈوز: دنیا کو غیریقینی حالات کا سامنا ہے لیکن سیویل کانفرنس عالمگیر یکجہتی کے لیے امید کی کرن ہے۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک دراصل یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کثیرفریقی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

پائیدار ترقی کے لیے مزید اور بہتر وسائل کا حصول اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ہے۔ ہمیں عزم کو عمل کے ساتھ یکجا کرنا ہو گا جس کا مظاہرہ ادیس ابابا میں دیکھنے کو ملا جہاں دنیا نے بہت سے مسائل کے حل پر اتفاق رائے کیا۔ سیویل کانفرنس ٹھوس امور پر بات چیت اور باہمی سمجھوتوں تک پہنچے کے لیے عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم کو مجتمع کرنے کا موقع ہے۔

اس کانفرنس کے ذریعے اس نقطہ نظر کو خواتین کے تناظر سے دیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ کانفرنس میں ہر معاملے پر خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اس کی حتمی دستاویز میں طے شدہ فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار کا ہونا بھی اہم ہے تاکہ ممالک سے ترقیاتی امداد کی فراہمی کے حوالے سے ان کے وعدوں پر ہر سال جواب طلبی کی جا سکے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی عالمگیر یکجہتی ترقیاتی امداد بین الاقوامی یو این نیوز ترقی کے لیے امیر ممالک تعاون اور ممالک کو کرنا ہو ہے لیکن ہے اور اور اس

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کلاؤڈ فلیئر کمپنی کا بیان بھی سامنے آ گیا،جس میں کہا گیا کہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا سائٹس، اے آئی سروسز اور ایمازون ویب سروسز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد عالمی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات بحال کرنے پر کام کر رہی ہے۔

کونٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک اور ڈومین نیم سرور (ڈی این ایس) سروس فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سروسز میں تعطل کی اطلاعات کے بعد وہ اپنی خدمات بحال کرنے پر کام کر رہی ہے۔

آج انٹرنیٹ تک رسائی میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کی اطلاع ملی، کیونکہ کلاؤڈ فلیئر نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں مسائل کا سامنا کرنے کی تصدیق کی تھی۔

دریں اثنا ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے کہا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کی سروسز عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہیں، پی ٹی اے ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی عالمی خرابی کی نگرانی کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز سے رابطے میں ہے،سروسز کی بحالی تک پی ٹی اے صورتحال کا جائزہ جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز
  • پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد
  • عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے: فیصل راٹھور
  • پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، دنیا مدد کرے: مصدق ملک
  • وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
  • پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا18نومبرکو آغاز: اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک
  • زرداری اور بلاول کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے‘فاروق ستار