Daily Mumtaz:
2025-11-28@08:22:15 GMT

بچے کی ہلاکت پر والدین کو قید، عدالت کا حیران کن فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

بچے کی ہلاکت پر والدین کو قید، عدالت کا حیران کن فیصلہ

برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی حالت ناقص تھی اور جنہیں پھر بھی فارم پر رکھا گیا تھا۔ بچے کے والدین صرف دو ماہ پہلے ہی وہاں منتقل ہوئے تھے۔
عدالت نے والدین کو لاپرواہی، غفلت اور خطرناک کتے کو قابو میں نہ رکھنے کے جرم میںقصوروار قرار دیا۔والدہ ’’جو این بیڈ فورڈ‘‘ کو3 سال 6 ماہ ،والد’’مارک ٹوِگ‘‘ کو2 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
ساتھ ہی عدالت نےپابندی لگا دی کہ وہ آئندہ 15 سال تک کوئی کتا نہیں پال سکیں گے۔
یہ فیصلہ کئی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے کہ کیا والدین کو قید کی سزا دینا درست ہے یا نہیں — مگر عدالت کا کہنا تھا کہ ایک معصوم جان کی قیمت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: والدین کو

پڑھیں:

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون — قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی اب زیادہ دور نہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائس ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آسکتی ہے، اور اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہوگی کہ اس کی اسکرین پر کوئی کریز (fold line) نظر نہیں آئے گی۔
ایک تازہ لیک میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون دوسرے تمام فولڈ ایبل فونز سے مختلف ہوگا کیونکہ اسے بالکل ہموار، کریز لیس ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فون نے ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اب پری ماس پروڈکشن (ابتدائی پیداوار) میں داخل ہو چکا ہے۔
ابھی تک مارکیٹ میں موجودکوئی بھی فولڈ ایبل فون ایسا نہیں جو حقیقی معنوں میں کریز فری ہو، اسی لیے یہ ایپل کا فون کمپنی کے لیے ایک بڑا سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
اس جدید ڈیوائس کو ممکنہ طور پر ستمبر 2026 میں پیش کیا جائے گا۔
تاہم اسے خریدنا ہر صارف کے بس کی بات نہیں ہوگی، کیونکہ لیک کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت 2400 ڈالرز (تقریباً پاکستانی 6 لاکھ 70 ہزار روپے) تک ہوسکتی ہے۔
اتنی زیادہ قیمت کا ایک اہم سبب اس کی جدید ’فلوئڈ میٹل ٹیکنالوجی‘ ہے جسے ڈسپلے کو کریز لیس بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، اور یہ ٹیکنالوجی خاصی مہنگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی اندرونی اسکرین سام سنگ ڈسپلے تیار کرے گا، جبکہ پینل کا ڈھانچہ اور مجموعی ڈیزائن ایپل خود کرے گا۔
اس سے قبل بھی مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگلے سال ایپل آئی فون 20 کی جگہ آئی فون ایئر اور آئی فون پرو ماڈلز پیش کرے گا، جن کے ساتھ فولڈ ایبل آئی فون فولڈ بھی شامل ہوسکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈمپر کی ٹکرسے نوجوان کی ہلاکت‘ لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون — قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
  • پی ٹی آئی وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات چلانے کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی
  • سپریم کورٹ لارجر بنچ کیخلاف اپیل کتنے ارکان سنیں گے: آئینی عدالت کا اصول بنانے کا فیصلہ 
  • فیصلے کیخلاف اپیل کون سنے گا؟ آئینی عدالت کا اصول طے کرنے کافیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر مشاورت کرینگے‘ سلمان اکرم
  • سپریم کورٹ لارجر بینچ کےفیصلےکیخلاف اپیل کون سنے گا؟ وفاقی آئینی عدالت کا اصول طےکرنےکافیصلہ
  • پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟۔ سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کرے گی، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا