غزہ میں ہر 40 منٹ میں ایک بچہ قتل کر دیا جاتا ہے، فلسطینی وزارت صحت
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں صحت کا بحران اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جہاں تقریباً ہر 40 منٹ میں 1 بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے لہذا عالمی برادری کو فوری طور پر عملی کارروائی کرنی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل البرش نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گرد خوراک و ادویات کے غیر انسانی محاصرے اور شدید پابندیوں کی پالیسیوں نے غزہ کو "نسل کشی" سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی بچے، دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہیں اور ہر روز 28 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جس کی اوسطاً شرح ہر 40 منٹ میں 1 ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی نازک صورتحال کے باعث غزہ چھوڑنے اور علاقے سے باہر علاج معالجے کے لئے فوری "اجازت" درکار ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ علاوہ ازیں بھوک کی وجہ سے بھی غزہ کی پٹی میں 3 نئی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد قحط سے جان دینے والوں کی کل تعداد 266 ہو گئی ہے جن میں 112 بچے شامل ہیں۔ البرش نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دستیاب اعداد و شمار غزہ میں "انسانی بحران" کی انتہائی حد کی نشاندہی کرتے ہیں لہذا بین الاقوامی برادری کو متاثرہ بچوں و شہریوں کو خوراک اور علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے چاہیئیں!
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وسیم جمال ڈائریکٹر پی آر سیسی تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محکمہ محنت کے ذیلی ادارے، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے گریڈ 18 کے افسر وسیم جمال کو سیسی کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن، ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وسیم جمال اس سے قبل سیسی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ صحافت اور لیبر لاء کا
وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وسیم جمال جامعہ کراچی سے ایل ایل بی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن (NILAT) سے ’’لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ انڈسٹریل ویلفیئر‘‘ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ انہیں صحافتی حلقوں میں ان کی قابلیت اور تجربہ کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔