وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے حافظ نعیم کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور پاکستان کے اصولی مؤقف اور فیصلوں کے بارے میں بتایا۔
حافظ نعیم نے پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار ہوش کے ناخن لے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یک جان ہیں، پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی حافظ نعیم
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہائوس چورنگی تا نیو کراچی نمبر 3نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">