پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔

بھارتی ائیرلائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی۔

مشکوک جہازوں کی امدورفت ائیر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ۔۔۔۔ حالات کے پیش نظر ائیر ٹریفک کنٹرولر جہاز کے کپتان سے ۔پریی ڈہپاچرز ائیر ڈیفنس نمبر مانگنے کی ہدایات بھی جاری کی گی ہیں۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے افسران و ملازمین کو اپنے ائی ڈی کارڈ اور ڈیپارٹمنٹل کارڈ پاس رکھنے کی ہدایت شناخت کے بغیر کسی بھی افیسر یا اہلکار کی امدورفت بند کردی گئی ہے۔

پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر سکیورٹی کے اداروں کو سکیورٹی معاملات میں کوارڈینشن بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر لیے گے ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر واقعہ کے بعد کر دی گی

پڑھیں:

’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ بے نقاب

سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا ہے۔

اس آپریشن کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں (فیک انکاؤنٹرز) میں استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پروپیگنڈا جاری، جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی

ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے بلکہ اندرون ملک بھارتی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔

بھارت اس مہم کو ایک کامیاب فوجی کارنامہ بنا کر ’آپریشن سندور‘ کی خفت مٹانا چاہتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج نے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

اس سے پہلے 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہری، محمد فاروق اور محمد دین، جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے، بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا تھا۔

منصوبے کے تحت مختلف بھارتی جیلوں میں قید افراد کو قتل کر کے انہیں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے دہشتگرد ظاہر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’سندور بن گیا تندور‘، بھارت کے آپریشن سندور پر پاکستانی صارفین کے دلچسپ تبصرے

29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنسز میں 723 ایسے پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں جو بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبراً اور غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسبِ روایت جعلی انکاؤنٹرز کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشوں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کی جاتی ہیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان قیدیوں کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے ان سے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور جھوٹے اعترافات بھی کروائے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف جارحیت اور پروپیگنڈا کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے کر اپنی شکست کا اعتراف کرلیا

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام ہے اور ’آپریشن مہادیو‘ اسی سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ اور ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں یہ نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سندور آپریشن مہادیو بھارت بھارتی فوج پاکستانی قیدی سیکیورٹی ذرائع کشمیری

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ
  • ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ بے نقاب
  • پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
  • بابوسرویلی میں ایک اور دلخراش واقعہ؛ اینکرپرسن شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتہ
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ 
  • ویڈیو: گوگل میپ کے دکھائے راستے پر جانے والی گاڑی نالے میں جاگری
  • پاکستان کا بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی