پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے
پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ائیر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔
بھارتی ائیرلائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی۔
مشکوک جہازوں کی امدورفت ائیر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ۔۔۔۔ حالات کے پیش نظر ائیر ٹریفک کنٹرولر جہاز کے کپتان سے ۔پریی ڈہپاچرز ائیر ڈیفنس نمبر مانگنے کی ہدایات بھی جاری کی گی ہیں۔
اس کے علاوہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے افسران و ملازمین کو اپنے ائی ڈی کارڈ اور ڈیپارٹمنٹل کارڈ پاس رکھنے کی ہدایت شناخت کے بغیر کسی بھی افیسر یا اہلکار کی امدورفت بند کردی گئی ہے۔
پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر سکیورٹی کے اداروں کو سکیورٹی معاملات میں کوارڈینشن بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر لیے گے ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
جدید لڑاکا طیارے سوات اور سکردو ایئرپورٹ پر پہنچ گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ائیر پورٹس
پڑھیں:
علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد
یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین نامزد کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر اور فعال بنانے کے سلسلے میں اپنے اولین اقدام کے طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نامزد وائس چیئرمین اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی مقاصد کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔