جرائم کے اعدادوشمار میں نمایاں بہتری کا ادراک کرتے ہوئے عالمی ایجنسی نمبیو کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں عالمی جرائم کے انڈیکس میں لاہور کو 37 ویں اور دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں 63 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، لاہور کے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کو نوٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ شہر اب نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول اور پیرس جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سائیکل سواروں کی یاد میں

عالمی رپورٹ میں اس کامیابی کو جرائم سے لڑنے کی بہتر حکمت عملیوں سے منسوب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جرائم میں اتنی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 https://Twitter.

com/hinaparvezbutt/status/1916846721168007323

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، لاہور میں رپورٹ شدہ جرائم اپریل 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان 67,585 واقعات سے کم ہو کر اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 34,091 واقعات پر آگئے، ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں 64 فیصد اور عام ڈکیتیوں میں 55 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاہور کی اسمارٹ سڑک جو بجلی بھی پیدا کرےگی

رپورٹ میں موٹرسائیکل چوری میں 33 فیصد، راہزنی کی وارداتوں میں 42 فیصد، کار چوری میں 33 فیصد اور دیگر گاڑیوں کی چوری میں 39 فیصد کمی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

اندرونی احتسابی اقدامات میں 400 سے زائد افسروں اور اہلکاروں کو نظم و ضبط کا سامنا کرنا پڑا، چار اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ثابت شدہ بدعنوانی کے بعد اپنے ہی تھانوں میں قید ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استنبول برلن جرائم شہر کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس لاہور لندن محفوظ ترین نمبیو نیویارک واشنگٹن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استنبول لاہور محفوظ ترین نمبیو نیویارک واشنگٹن محفوظ ترین گیا ہے

پڑھیں:

جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم و سلیمان کو لندن واپس بلالیا، پاکستان آنے سے روک دیا

تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکہ سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمائما نے اپنے بیٹوں کو بانی تحریک انصاف کی بہنوں اور بعض قریبی رشتہ داروں سے لاحق خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔ تحریک انصاف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جمائما کو پارٹی کے چند بااثر افراد کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے جن میں خبردار کیا گیا کہ پاکستانی سلامتی اداروں سے زیادہ خطرہ قاسم اور سلیمان کو ان کے والد کی بہنوں سے ہو سکتا ہے، جو نہ تو جمائما کو اپنی بھابھی کے طور پر تسلیم کرتی رہی ہیں اور نہ ہی ان کے بیٹوں سے کوئی وابستگی ظاہر کی۔ تحریک انصاف کی قیادت، جو قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی توقع رکھتی تھی، ان کے امریکہ میں قیام کے دوران سامنے آنے والی سرد مہری سے خاصی مایوس نظر آتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نہ امریکی انتظامیہ، نہ ہی امریکی پی ٹی آئی کی تنظیمیں اور نہ ہی لابیز نے دونوں بیٹوں کو خاطر خواہ اہمیت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے اپنی رہائی کے لیے جس عوامی تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج تک لے جانے کی امید کی جا رہی تھی، وہ اب ماند پڑتی جا رہی ہے، اور پارٹی کے کئی حلقوں میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بددلی اور خوف کا شکار ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان آئندہ دنوں میں گرفتاریوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس صورت حال نے پارٹی کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے اور قاسم و سلیمان کی غیر موجودگی نے اس سیاسی حکمت عملی کو دھچکا پہنچایا ہے جس کے ذریعے بانی کی رہائی کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی ایک سال میں 23.4سے کم ہو کر 4.5فیصد ہوگئی ‘ وزارت خزانہ ماہانہ اقتصادی آئوٹ لک جاری 
  • کم افراط زرکی پیشگوئی، شرح سود میں نمایاں کمی کا دباؤ بڑھ گیا
  • مہنگائی کی شرح ایک سال میں 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ
  • وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی
  • مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آگئی
  •   بڑے سمندری طوفان کا خطرہ، الرٹ جاری
  • پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان
  • پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان
  • جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم و سلیمان کو لندن واپس بلالیا، پاکستان آنے سے روک دیا
  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار