پہلگام فالس فلیگ آپریشن !697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس، 1089 بھارتی شہری بھارت روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
عرفان ملک :بھارتی جارحیت، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی، پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پربھارتی شہریوں کو واپس بھجوائے جانے اورپاکستانیوں کی واپسی کی رپورٹ جاری کردی۔
پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد 697 پاکستانی شہری واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے،پاکستان سے 1089 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کراس کرکے بھارت روانہ کئے گئے،بھارتی شہریوں کی روانگی کے دوران سکیورٹی الرٹ ہے
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 29اپریل, 2025
حکومت کی جانب سےبھارت کے بے بنیاد الزامات پر بھارتی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایات کی گئی تھی،بھارت واپس بھجوائے جانے والوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو مظفر گڑھ میں روک لیا گیا
کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے لانگ مارچ کو پولیس نے مظفر گڑھ میں روک لیا۔ لانگ مارچ کے شرکا آج صبح لورالائی سے روانہ ہوکر ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان جارہے تھے جہاں پولیس نے لانگ مارچ کے شرکا کو روک لیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دو نائب امیروں سمیت 11 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے جماعت اسلامی بلوچستان کا اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ دو روز قبل کوئٹہ سے صوبائی امیرجماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔