شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم کب سے پاکستان میں داخل ہوگا؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم مئی سے مغربی ہواوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 5 مئی کے دوران لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں موسمی تغیرات دیکھنے میں آئیں گے، جہاں تیز ہوائیں، شدید آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے، اس غیر متوقع موسم سے فصلوں، کمزور عمارات اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔