کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
کینیڈا میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی منتخب ہوکر انتخابی میدان مار لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ ابھی مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں ہوئے لیکن اب تک موصول نتائج میں پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اب تک کی غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق جن پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ سر کرنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔
یاد رہے کہ 2025 کے انتخابات میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی، اور دیگر شامل ہیں۔
انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شمولیت اور اثر و رسوخ میں اضافے کی عکاسی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی نژاد امیدواروں میں پاکستانی
پڑھیں:
سی ایس ایس امتحان، 15602 میں سے صرف 395 امیدوار کامیاب
اسلام آباد:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے مقابلہ جاتی امتحان 2024 کے تحریری مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
اس سال 23100 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے 15602 نے تحریری امتحان دیا, جبکہ صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کی شرح محض 2.53 فیصدرہی۔