ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔
دورانِ سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے اور اپنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اپیل مقرر کرنے کا میکنزم ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں پہلے بھی یہاں زیر سماعت ہیں۔
سلمان صفدر نے کہا کہ آپ کے آفس سے متعلق شکوے کی بات ہے۔ شکایت ہے جو آپ کے سامنے رکھنی ہے۔ تیسری دفعہ بانی پی ٹی آئی اس کیس میں جیل میں گئے ہیں۔ دوسری دفعہ پھر نیب نے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ۔ تیسری دفعہ سزا کے بعد وہ جیل میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہماری سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہو جائیں ۔ سزا معطلی کی ہماری درخواستیں پڑی ہوئیں ہیں ۔ جو درخواستیں لگنی چاہییں وہ لگ نہیں رہیں۔ جو اپیلیں نہیں لگنی چاہییں وہ آفس لگا رہا ہے۔ فیصلے موجود ہیں کہ خواتین کو ریلیف ملتا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال قید ہے، اپیل کیوں مقرر نہیں کررہا۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹ فارم نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے۔
وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں التوا میں ہیں۔ توشہ خانہ اپیلیں زیر التوا پڑی ہوئی ہیں۔ مجھے ابھی سمجھ آئی ہے آپ کی عدالت سے ہمیں ریلیف مل جاتا ہے۔ یہ آفس ہے جو کیس لگا نہیں رہا ۔
سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال سزا کی قید ہے، اس کی سزا معطلی کی سماعت لگا دیں۔ بشریٰ بی بی کا اس کیس میں کردار بھی کوئی نہیں۔ اس صورت حال میں مجھے اپنی 22 سالہ وکالت کی ٹریننگ پر شک ہو جاتا ہے۔
بعد ازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ دن بتا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ پیر کو ملٹری کورٹس کیس کی حتمی سماعت ہونی ہے،، جج آئینی بینچ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی سزا معطلی کی درخواست بانی پی ٹی ا ئی مقرر کرنے کی بی بی کی سزا اسلام ا باد نے کہا کہ
پڑھیں:
آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
---فائل فوٹوزسندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو 2 بار نوٹس جاری کیے لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا، عدالت عبوری ریلیف دے چکی ہے کہ 10 لاکھ روپے اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں۔
درخواست گزار عارف علوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو ان کے پیسے استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے درخواست پر آئندہ سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے میری کوئی بھی درخواست کو سنا ہی نہیں: وکیلبعد ازاں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں آج تفتیشی افسر کی رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی گئی، عدالت نے میری کوئی بھی درخواست کو سنا ہی نہیں۔