نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کیلیے موبائل ایپ تیار کرلی جس کے بعد گھر بیٹھے برتھ و ڈیتھ اور ازدواجی حیثیت تبدیل کروانا ممکن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی میزبانی میں نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کی عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کے موجودہ نظام کو خامیوں سے پاک بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے، شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی، شہریوں کی سہولت کے لئے پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خدمات کی فراہمی میں انقلابی بہتری آئے گی، شہریوں کی اہم معلومات کے درست ڈیٹابیس کی تیاری میں مدد ملے گی۔

چیئرمین نادرا نے شرکا کو بتایا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے نیشنل بائیومیٹرک پالیسی کی تیاری کے لئے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مسودے پر متعلقہ فریقوں کی آراء حاصل کرنے کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ مقامی حکومت کے عہدیداروں کے خصوصی سیشن میں موبائل ایپ کا ڈیمو پیش کیا گیا جبکہ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی قیادت اور سینئرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، داخلہ اور بین الصوبائی تعاون کی وزارتوں، 
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور قانون و انصاف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پی ٹی اے، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، ادارہ شماریات، اور الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ ایس ای سی پی، آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے مقامی حکومت کے محکمے، اسٹیٹ بینک، محکمہ مقامی حکومت سندھ و بلوچستان اور آئی ٹی بورڈ سندھ و گلگت بلتستان کے نمائندوں کی آن لائن شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل ایپ اجلاس میں بتایا کہ کے لئے

پڑھیں:

نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ

اشرف خان: نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئی شرحوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 10.6 فیصد سے بڑھا کر 10.42 فیصد کر دی گئی ہے۔ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کر دیا گیا ہے، یعنی 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

اس کے برعکس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، اور نئی شرح 11.54 فیصد سے کم ہو کر 11.42 فیصد ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں حالیہ مانیٹری پالیسی کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سیونگز کو ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ قرار دیا جاتا ہے، جہاں عوام کی جانب سے اب تک 3400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
 
 

کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری

متعلقہ مضامین

  • شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • دریائے سندھ پر طویل ترین گھوٹکی-کندھ کوٹ پل منصوبے میں اہم پیش رفت
  • نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ