جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے، مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا۔
دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرح بھارت کے ساتھ بھی تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مارکو روبیو
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا ابھرتی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔