امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنےپر زور
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔
امریکی وزیرخارجہ نے بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے امریکا کے عزم کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
انہوں نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی ترغیب بھی دی۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا جس میں وزیراعظم نے امریکا پر بھارت پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا تا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا انتخاب کیا جو پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔ انہوں نے مارکو روبیو کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے میں حالیہ پیشرفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
شہباز شریف نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90,000 سے زائد جانوں کی قربانی دی اور اس کو 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس جے شنکر بھارت پاکستان پاک بھارت کشیدگی پہلگام جے شنکر کشمیر مارکو روبیو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس جے شنکر بھارت پاکستان پاک بھارت کشیدگی پہلگام مارکو روبیو وزیراعظم شہباز شریف امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔