پہلگام فالس فلیگ، پاکستان کی محبت میں سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان کی محبت میں گیت گانے والی، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے ایک گانے کی دھوم مچ گئی۔
گانے کے آغاز’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں ‘ سے ہوتا ہے۔
گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔
گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔
پاکستان کی محبت پر مبنی اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود یہ گانے اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا فلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زارا گل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زارا گل پاکستان کی محبت
پڑھیں:
پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا
پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملہ کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری مرتبہ بے جے پی کی حکومت میں عوام خوش نہیں۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر عوامی رائے کے ایک سروے کے مطابق شہریوں نے پاک بھارت کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہندوستان کی اپنی منصوبہ بندی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
رائے عامہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار برسر اقتدار ہیں لیکن ان کی عوام ناخوش ہے، بعض افراد نے مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی موجودگی میں مذکورہ دہشت گردی کے واقعے کو ناممکن قرار دیا۔
شہریوں نے رائے عامہ جاننے کی غرض سے کیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ہونا ان کی نا اہلی ہے، عوام نے امید ظاہر کی کہ حملے کی صورت میں بھارت کو یقیناً سرپرائز ملے گا۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا
رائے عامہ کے مطابق پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بخوبی جانتی ہے، اگر بھارت کی خفیہ ایجنسی اتنی قابل ہوتی تو یہ ناخوشگوار واقعہ ہوا ہی نہ ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج پہلگام حملہ رائے عامہ سرپرائز عوامی رائے فالس فلیگ آپریشن مقبوضہ کشمیر