اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیرخارجہ نے عمان کے وزیر خارجہ سے ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے انہیں بھارت کے پراپیگنڈا، یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران انہیں خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انہیں بھارت کے پراپیگنڈا، یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔