لاہور میں نوسرباز دَم کرنے کے بہانے بھاری مالیت کا سونا اور نقدی لے اُڑا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔
وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ وقفے وقفے سے سب کی اشیا پر کچھ پڑھا کر پھکنے لگا۔
اس دوران بزرگ ڈاکو کے ساتھ ورادات میں موجود ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار یہ سب کچھ باہر کھڑا دیکھا رہا تھا، جب بزرگ ڈاکو نے اپنا عمل مکمل کر لیا تو دوبارہ عورتوں سے کہا کہ اب یہ سب سامان ایک چادر میں ڈال دو تاکے ایک ساتھ جادو ختم ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 2 ارکان گرفتار
خواتین بزرگ ڈاکو کی باتیں مانتی گئیں جیسے وہ کہتا رہا خواتین کرتی رہیں۔جیسے ہی خواتین نے اپنا سارا سامان ایک چادر میں رکھا دیا، تو بزرگ نے ڈاکو نے کہا کہ اب آپ سب اپنی آنکھیں بند کر لیں تاکہ آخری عمل مکمل ہو سکے۔ خواتین نے جیسے آنکھیں بند کیں وہ سارا سامان لیکر رفو چکر ہوگیا۔
اس نوسربازی کے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق بزرگ ڈاکو 13 تولہ سونا جس کی قمیت چالیس لاکھ روپے ہے اور سات لاکھ روپے لیکر بھاگ گیا ہے۔
پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج لیکر بزرگ ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی آر پولیس لاہور نوسر باز وحدت کالونی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر پولیس لاہور وحدت کالونی بزرگ ڈاکو
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔