صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے عالمی یومِ مزدور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کےلیے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول، سماجی تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے بتایا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے اور مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں مزید کہا ہے کہ مزدور صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں۔ ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔

عالمی حالات کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں کارکنوں کے روشن مستقبل کےلیے انہیں ہنرمند بنانا ہوگا۔

عالمی یوم مزدور اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے بتایا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کی ہنرمندی کےلیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ایک منصفانہ لیبر ماحول اور مزدوروں کی فلاح و بہبود پر کام کرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اہم کردار کرتے ہیں نے کہا

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

 ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے ایران کےخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
 نجی ٹی وی سماءکے مطابق    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنےبیان میں کہا کہ اسرائیل کے ایران پرحملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے،جانوں کےضیاع پر ایران کی عوام کےساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
مزید کہا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح ملک کا احتساب کرےصورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،چیئرمین سینیٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جہانگیر خان کی انتھک محنت 20 سال بعد رنگ لے آئی، جدید اسپورٹس کلب کا افتتاح
  • فادرزڈے پرہر والد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز شریف
  • جارج گیلوے کا حکومتِ پاکستان کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر “کمال کارکردگی” کی گونج
  • مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش
  • مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • سیاست میں خواتین کا کردار
  • کراچی: گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹ کر جاں بحق
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • صدر آصف زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی