امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کا پول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا لیکن امریکی اخبار کے مطابق حقائق اس کے برعکس ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ حکومت میں اسٹاک مارکیٹیں 1974ء کے بعد نچلی ترین سطح پر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے 100 دنوں میں ٹیرف کے جھٹکوں نے عالمی مالیاتی نظام پر زلزلہ طاری کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 7 فیصد کمی 1974ء کے بعد سب سے بڑی کمی ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پبلک کمپنیوں کی مالیت سے ساڑھے 6 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کا صفایا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹیں اب سنبھل چکی ہیں لیکن ٹیرف کے صدمے کی لہریں اب بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت کے کامیاب ابتدائی 100 دن عقل کا انقلاب ہے، ملکی تاریخ کے سب سے کامیاب 100 دن مکمل ہونے کا جشن منانے پر خوش ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق ٹرمپ امریکی اخبار
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔