’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور عوام متحد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی زوردار پریس کانفرنس نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، 2019 میں ہم نے یہی بتایا تھا‘۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ذمہ دار ملک ہیں، اگر وہ(دشمن) یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اس کی آزمائش نہ کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں، ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔
انہوں نے واضح الفاظ میں بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرے گی۔ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ اس کی چوائس ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگے یہ معاملہ کدھر جاتا ہے تو یہ پھر ہماری چوائس ہے، ہم بار بار بتا رہے ہیں ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام ’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘ عوام کی آواز بن گیا۔تمام سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات پاپولر ہیش ٹیگ بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا پہلگام فالس فلیگ ڈی جی آئی ایس پی آر ہم تیار ہیں ہمیں آزمانا نہیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا پہلگام فالس فلیگ ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر ہم تیار ہیں ہمیں ا زمانا نہیں ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر ا زمانا نہیں ہم تیار ہیں سوشل میڈیا تھا کہ
پڑھیں:
میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا طنز
پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔
جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔
حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔
اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘۔ اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیز بھی استعمال کیں۔
پُرمزاح انداز میں اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنھیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاوٗنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل مودی سرکار نے بھارت میں مقبول پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے تھے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو درجن سے زائد سیاحوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مودی سرکار نے اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنے کی کوشش کی جو بری برح ناکام ہوئی۔ خود بھارتی عوام مودی کی من گھڑت کہانیوں کو ماننے کو تیار نہیں۔
جس پر ہونے والی خفگی اور ہزیمت کو مٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایسے مضحکہ اقدامات اُٹھانے شروع کردیئے جس سے مزید جگ ہنسائی ہورہی ہے۔