سائنس دانوں نے سورج کی تپش کم کرنے کیلیے کمر کس لی!
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
برطانوی سائنس دانوں نے سورج کی بڑھتی تپش کو روکنے کے لیے تکنیک پر تجربات شروع کرنے کی تیاری کرلی۔ یہ تجربات برطانوی حکومت کی گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے پانچ کروڑ پاؤنڈز کی اسکیم کا حصہ ہیں۔
جیو-انجینئرنگ کے اس منصوبے کو آئندہ چند ہفتوں میں حکومت کی جانب سے منظوری دے دی جائے گی جس میں سائنس دان ایسی تکنیک (جن میں ایٹماسفیئر میں روشنی منعکس کرنے والے ذرات کے بادل لانچ کرنے یا بادلوں کو مزید چمکدار کرنے کے لیے سمندری پانی کے اسپرے کا استعمال شامل ہے) تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک اور طریقہ کار میں قدرتی سائرس بادلوں (بلندی پر موجود بادل) کو پتلا کرنا شامل ہے جو کہ گرمائش کو اپنے اندر رکھنے والی چادروں کا کام کرتے ہیں۔
سائنس دانوں کو اگر ان تجربات میں کامیابی ملتی ہے تو سورج کی روشنی کم شدت کے ساتھ زمین پر پہنچے گی اور نتیجتاً زمین کی سطح وقتی طور پر ٹھنڈی ہوجائے گی۔
زمین کو ٹھنڈا کرنے کا یہ طریقہ نسبتاً کم مہنگا ہے لیکن ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ یہ موسموں کی ترتیب میں خطرناک خلل ڈال سکتا ہے، یہاں تک کہ وہ علاقے جو غذائی پیداوار کے لیے اہم ہیں وہاں سے بارشوں کو بھی منتقل کر سکتا ہے۔
دیگر سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جیو-انجینیئرنگ روایتی ایندھن یعنی فاسل فیول کے استعمال کرنے کی کوشش کو روک سکتی ہے جو کہ موسمیاتی تغیر کی بنیادی وجہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کیلیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے آ گئی
مزید :