Daily Pakistan:
2025-07-06@12:16:09 GMT

پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری 

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی حکمت عملی کے پیش نظر  مشقوں میں جدید ہتھیاروں  کا عملی  مظاہرہ  کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

عاشور ہمیں صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانیکا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علمائے کرام، ذاکرین، تمام مکاتب فکر اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت، عدل، اصول پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی روشن مثال ہے۔ دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دسویں محرم الحرام کے پرامن اور بامقصد انعقاد کے لئے عوام الناس کو محبت، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام، خصوصاً یوم عاشورہ ہمیں عظیم قربانی، صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانے کی عملی مثالیں فراہم کرتا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت، عدل، اصول پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی روشن مثال ہے۔ یہ مہینہ ہمیں ایثار، ہمدردی اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علمائے کرام، ذاکرین، تمام مکاتب فکر اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ یہ ایام پرامن اور عقیدت و احترام سے گزر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے: عظمیٰ بخاری
  • عاشور ہمیں صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانیکا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی
  • روانڈا اور پاکستان نے بحرانوں کا مقابلہ کیا, ہمسایوں کی جارحیت کا دندا ن شکن جواب دیا, مشاہد حسین سید کا روانڈا کے 31 ویں یوم آزادی سے خطاب
  • بھارت کو امریکی جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی رواں ماہ ملیں گے
  • بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، مثالی حوصلے سے اسے جواب دیا،وزیراعظم شہباز شریف
  • پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم
  • عدم اعتماد ہمارا حق، جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک بھی لائیں گے : گورنر کے پی کے 
  • آسٹریا نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد پہلے شامی کو ملک بدر کیا
  • پلاسٹک کیلیے عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مریم نواز
  • ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے: گورنر خیبر پختونخوا