WE News:
2025-05-02@21:42:49 GMT

عمران خان ہر وقت تسبیح پر کیا پڑھتے رہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

عمران خان ہر وقت تسبیح پر کیا پڑھتے رہتے ہیں؟

سابق وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی اور تسبیح ہمیشہ ہی موضوع بحث رہے ہیں کہ انہوں نے انگوٹھی چھوٹی انگلی میں ہی کیوں پہن رکھی ہے اور آخر وہ تسبیح پر ہر وقت کیا پڑھتے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی ندیم ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کچھ پڑھنے کو کہا تھا۔ جب صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے ایسا کیا پڑھنے کو کہا ہے تو عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے درودِ ابراہیمی پڑھنے کو کہا ہے۔

صحافی نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا تھا کہ اتنی بار درورِ ابراہیمی پڑھنا ہے جتنا آپ ہر سانس کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ تو جو تسبیح عمران خان نے ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اس پر وہ درودِ ابراہیمی ہی پڑھتے ہیں۔

عمران خان صاحب ہر وقت تسبح پر کیا پڑھتے رہتے ہیں؟ ندیم ملک pic.

twitter.com/EEDEkbAO2a

— Salman Durrani (@DurraniViews) May 1, 2025

ندیم ملک نے بتایا کہ تسبیح پڑھنے سے عمران خان کا ذہنی تناؤ اور بے چینی ختم ہو گئی تھی۔ صحافی نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو عین اسلامی مشورہ ہی دیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور منافق قرار دیا جبکہ کوئی عمران خان کے اس عمل کی تعریف کرتا نظر آیا۔

ایک صارف نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ درود شریف ایسی عبادت ہے جو رَد نہیں ہوتی۔

درود شریف ایسی عبادت ہے جو رَد بالکل بھی نہیں ہوتی ????

— Rashid Malik (@rashidmalic) May 2, 2025

معروف گلوکار جواد احمد نے لکھا کہ عمران خان منافق اور مذہب فروش ہےاوراس کی مکمل سیاسی بیوی بشری وہی ہےجوارسلان بیٹےکوہدایت دیتی تھی کہ وہ عمران خان کے مخالفوں کو غداری سے جوڑ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی نےتوشہ خانےسےکروڑوں کمائے اور ملک ریاض سےزمینیں، تحفےلیتےرہے۔ دنیاجعلی تسبیحیں،مذہبی منافقت کرنےوالوں سےبھری پڑی ہے۔

عمران بہت بڑالعنتی،منافق مذہب فروش ہےاوراسکی مکمل سیاسی بیوی بشری وہی ہےجوارسلان بیٹےکوہدایت دیتی تھی کہ وہ عمران،PTIکےمخالفوں کوغداری کےساتھ جوڑدے۔دونوں میاں بیوی نےتوشہ خانےسےکروڑوں کماۓاورکرپٹ ملک ریاض سےزمینیں،تحفےلیتےرہے۔دنیاجعلی تسبیحیں،مذہبی منافقت کرنےوالوں سےبھری پڑی ہے۔ https://t.co/brV3y3cTL0

— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) May 2, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ بی بی درود ابراہیمی عمران خان عمران خان انگوٹھی عمران خان تسبیح

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: درود ابراہیمی عمران خان انگوٹھی کو کہا

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

دورانِ سماعت عمران خان اور بشریٰ  بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آگئے اور اپنے دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اپیل مقرر کرنے کا میکنزم ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں پہلے بھی یہاں زیر سماعت ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ آپ کے آفس سے متعلق شکوے کی بات ہے۔ شکایت ہے جو آپ کے سامنے رکھنی ہے۔ تیسری دفعہ بانی پی ٹی آئی اس کیس میں جیل میں گئے ہیں۔ دوسری دفعہ پھر نیب نے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا ۔ تیسری دفعہ سزا کے بعد وہ جیل میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہماری سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہو جائیں ۔  سزا معطلی کی ہماری درخواستیں پڑی ہوئیں ہیں ۔ جو درخواستیں لگنی چاہییں وہ لگ نہیں رہیں۔ جو اپیلیں نہیں لگنی چاہییں وہ آفس لگا رہا ہے۔ فیصلے موجود ہیں کہ خواتین کو ریلیف ملتا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل میں مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال قید ہے، اپیل کیوں مقرر نہیں کررہا۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارجنٹ فارم نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلیں التوا میں ہیں۔ توشہ خانہ اپیلیں زیر التوا پڑی ہوئی ہیں۔ مجھے ابھی سمجھ آئی ہے آپ کی عدالت سے ہمیں ریلیف مل جاتا ہے۔ یہ آفس ہے جو کیس لگا نہیں رہا ۔

سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی 7 سال سزا کی قید ہے، اس کی سزا معطلی کی سماعت لگا دیں۔ بشریٰ بی بی کا اس کیس میں کردار بھی کوئی نہیں۔ اس صورت حال میں مجھے اپنی 22 سالہ وکالت کی ٹریننگ پر شک ہو جاتا ہے۔

بعد ازاں بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست بھی مقرر کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ دن بتا دیں، ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے اپیلیں آئندہ سماعت تک ملتوی کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے  لیے مقرر
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر
  • افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے صحافی برادری بھی میدان میں آگئی
  • پاکستان پر الزامات: نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی ہدایت
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
  • ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت