معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین پاکستان

پڑھیں:

بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، دوست ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللّٰہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آجائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگا

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی...

خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے: چین کا بڑا اعلان
  • پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین کیا کرے گا، چینی ایکسپرٹ نے بتا دیا
  • پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گاؤ کا بھارتی اینکر کو جواب
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار
  • پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ
  • مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، آرمی چیف
  • وی ایکسکلوسیو: جنگ ہوئی تو چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوگا، مشاہد حسین سید
  • بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف