پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے دفاع کیلئے ساتھ کھڑا ہوگا، وکٹر گاؤ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی مؤقف ہے۔
مزیدپڑھیں:’’جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا‘‘آرمی چیف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چین پاکستان
پڑھیں:
ترکیہ کو ہرممکن طریقے سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چیئرمین گریٹ یونٹی پارٹی
ترکیہ کی گریٹ یونٹی پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستجی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ ترکیہ کو ہر ممکن طریقے سے اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ترک میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ دستجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری برادری، دوستی اور وفاداری کا ثبوت ہوگا۔ یہ نہ صرف ایک جذباتی اور اخلاقی فرض ہے بلکہ حقیقی سیاست کا تقاضا بھی ہے۔
مصطفیٰ دستجی نے یاد دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کٹھن وقتوں میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اس لیے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی آخری سانس تک کھڑے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال جنگ تک نہ پہنچے۔