وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے پاس بھارتی حملے سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات تھیں، بھارت نے حملے کی کوشش کی تو اس بار فنٹانسٹک ٹی نہیں ، فنٹاسٹک مار ماریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ہم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کہا تو بھارت کے غبارے سے ہوا نکل گئی، اس بار بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر معطل کیا جبکہ پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر کا اسٹیٹس بدلا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت چکرا گیا ہے کہ وہ حملے کی بات کر رہے ہیں اور ہم مذاق اُڑا رہے ہیں، بیانیے کی جنگ میں میڈیا ، سوشل میڈیا اور میمز کی وجہ سے بھارت کا سر چکرا گیا ہے، حملے کا امکان اپنی جگہ موجود ہے، بھارت کا پاکستان پر حملہ کرنا مقصود تھا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت حملہ کرے گا تو ایسا جواب دیں گے آئندہ جرات نہیں کرے گا، مودی سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے، بھارت جیسی سپورٹ چاہ رہا تھا اس طرح کی سپورٹ انہیں نہیں ملی، بھارت توقع کر رہا تھا بہت سے ممالک اس کی سپورٹ میں آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا بطور مشیر قومی سلامتی اضافی چارج اہم اقدام ہے، انہیں عالمی تعلقات اور سیکیورٹی معاملات میں مہارت حاصل ہے، وہ بطور مشیر قومی سلامتی اچھا کردار ادا کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عطاء اللہ

پڑھیں:

ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،  پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی: عطا تارڑ
  • جنگ میں 6 جہاز گرنے کے بعد بھارت کھیل کے میدان میں اپنی خفت مٹا رہا ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے: عطا تارڑ
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ