ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،سفیر پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔سفیر پاکستان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو بھرپور قوت سے جواب دیں گے۔
(جاری ہے)
امریکا میں پاکستان کے سفیر نے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال پر کہا کہ دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا ہوں گے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے بتایاکہ ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کا بھارت نے تاحال کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔کشمیر کے صورتحال پر انہوں نے کہا کہ بھارت 7 لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن یقینی نہیں بنا سکتا تو یہ بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
متنازع کینالز کے معاملے پر ہماری کامیابی نے سندھ کے سیاسی یتیموں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جب نہریں نکالنے کا فیصلہ کیا تو صوبے میں پیپلز پارٹی کے مخالفین خوش ہوگئے کہ انہیں ہمارے خلاف موقع مل گیا لیکن ہم نے ثابت کردیا کہ ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری
میرپور خاص میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سندھ کی قوم پرست جماعتوں کا نام لیے بغیر کہا کہ ماضی میں جب بھی ان جماعتوں کو موقع ملا تو غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر ہی ملا اور ہر بار انہوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتا کیا مگر پیپلزپارٹی کسی کے آگے نہیں جھکتی اور یہ اصولوں پر کھڑی رہتی ہے۔
انہوں نے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیپلزپارٹی کے صرف 2 نمائندے تھے مگر صدر زرداری نے فیصلہ کیا کہ کینالز نہیں بنیں گی اور وہ نہیں بن رہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیاسی یتیموں نے صدر زرداری کے خلاف آواز اٹھائی کیونکہ ان میں کینال بنانے والوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت نہیں تھی۔
مزید پڑھیے: نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں واضح کردیا تھا کہ کینالز کے منصوبے کی وجہ سے وفاق کو خطرہ ہے اور وہ اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے اس مؤقف کے بعد پیپلز پارٹی کے ورکرز نے بھی احتجاج تیز کردیا تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ سندھ کو بچانے کی تحریک میں ساتھ دینے پر سول سوسائٹی اور وکلا کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن تھا کہ ہمیں سندھو کو بچانا ہے اور ہم نے مل کر سندھو کو بچا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے مسائل پر وفاق سے بات کروں گا، بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا کہ عوام اور پیپلزپارٹی نے مل کر جمہوریت کو بحال کیا اور 2 آمروں کو گرایا، قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے آئین سازی کرکے مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے جس کے نتیجے میں مزدوروں کو حقوق دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مزدوروں کا دن بناتےہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو مزدوروں، طلبا، نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں سمیت ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے سیاسی یتیم متنازع نہریں میرپور خاص