آج بروزہفتہ 03مئی 2025 موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سے آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلوع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، اور بالائی خیبر پختونخواہ میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 33، سٹی 22)، کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 05، راولاکوٹ 03، پنجاب: نارووال 31، حافظ آباد 20، سیالکوٹ (سٹی 19، ایئر پورٹ 14)، گوجرانوالہ19، لاہور(ائرپورٹ15،سٹی12)،قصور15، منگلا، چکوال 12، گجرات ، مری 11، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 09، سید پور 08، گولڑہ 07، ائیرپورٹ 05، بوکرا 04)، جہلم 09، جوہرآباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین 06، راولپنڈی (شمس آباد، کچہری09، چکلالہ04)،نورپورتھل،بہاولنگر03، اٹک، سرگودھا، اوکاڑہ 02، خیبرپختونخوا: کاکول 08، میر کھانی ، بالاکوٹ اور لوئر دیر میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ): لاہور ایئرپورٹ 139، اسلام آباد ایئرپورٹ 119 ، سیالکوٹ ایئرپورٹ 78 اور ملتان ایئرپورٹ 67 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، پڈعیدن ، سکرنڈ، 46، دادو45، جیکب آباد، مٹھی اور لسبیلہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تا ہم اس دوران چند مقامات پر کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اس دوران چند مقامات پر چمک کے ساتھ بارش اسلام ا باد شمال مشرقی ژالہ باری کا امکان ا ندھی
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔