جنوبی پنجاب میں طوفانِ باد و باراں، ملتان میں ژالہ باری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی42: کل جمعرات کی شام سے رات گئےتک شمالی اور وسطی پنجاب میں بارش ہوئی تھی، آج شب کوٹ ادو، مظفر گڑھ، گجرات، ملتان سے لے کر رحیم یار خٓن تک وسیع علاقہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش نے کئی ہفتوں سے پڑ رہی گرمی کا اثر یک بیک زائل کر دیا ہے۔ ملتان کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے ہیں۔
تاہم بارش کے ساتھ بجلی کی ٹرانسمشن معطل ہونے کی بھی مشکل سامنے آ رہی ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
کمیپکو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بارش کے دوران کئی علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی ہے۔
ملتان شہر کے علاقوں عید گاہ،رشید اباد ،گول باغ ،چونگی نمبر 6 میں بجلی بند ہے لیکن لوگ بارش کی آمد سے خوش ہیں۔آج جمعہ کے روز بھی ملتان میں دن بھر گرمی پڑی۔ اب رات میں تیز بارش ہونے لگی ہے جس کے ساتھ بادل گرج رہے ہین اور بجلی چمک رہی ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم کی فورکاسٹ کی ہے اور شہریوں کو آسمانی بجلی کے خطرے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
مخلتف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ بارش ار ژالہ باری سے ماحول کا ٹمپریچر کم ہو کر 32 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا
ملتان: ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی عمومی فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5 مئی تک تھنڈر سٹارم آئیں گے۔
میپکو کی ٹراسمنشن طوفان باد و باراں کے باعث ٹھپ ہو گئی
الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے علاقوں میں ملتان الیکٹرک کمپنی کے 62 فیڈرز ٹرپ ہو گئے جس کے باعث لاکھوں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
ان تمام علاقوں میں آج تھنڈر سٹارم آئے ہیں اور تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔
ملتان الیکترک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر گل محمد زاہد نے آپریشنل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے کیخلاف مقدمہ درج
میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر سے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
لائن سٹاف کو مکمل ٹی اینڈ پی اور سیفٹی ایس او پیز کے ساتھ فیلڈ میں بجلی بحالی کی سرگرمیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔