وفاقی حکومت صنعتی زونزکوپرائیویٹ سیکٹر کےسپردکرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے صنعتی زونز کو مرحلہ وار طور پر نجی شعبے کے سپرد کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی زونزمیں بجلی کی سپلائی، بلنگ وریکوری کےتمام معاملات پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد ہونگے،صنعتی صارفین کوبلزلیسکوکےجاری ہوں گے، تاہم ریکوری انڈسٹریل زون کیاکرےگی،اکنامک زونزوانڈسٹریل اسٹیٹس میں نیو کنکشن دینے کے اختیارات پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد ہونگے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
پرائیویٹ ایجنٹ کنکشن لگانے کے بعد لیسکو کو آگاہ کرے گا،لیسکو پرائیویٹ سیکٹر کو بلک سپلائی کی بنیاد پر بجلی فراہم کرے گی،لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان او اینڈ ایم ایگریمنٹ ہو گا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹی ننس معاہدے کیلئے نیپرا میں درخواستیں دائر کر دیں۔
نیپرا نے او اینڈ ایم ایگریمنٹ پر سٹیک ہولڈرز سے 15روز میں تجاویز طلب کر لیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔