کورنگی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی ساڑھے پانچ نمبر پر گلی میں بیٹھے نوجوانوں سے مسلح ملزمان نے موبائل فون چھیننا چاہا جس پر انہوں نے مزاحمت کی۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
مزاحمت کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈکیتی مزاحمت پر
پڑھیں:
کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب واٹر ٹینکر نے خاتون کو روند دیا
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔
واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔