کراچی؛ کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی:
شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر زمان ٹاؤن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
جناح اسپتال میں موجود مقتول کے رشتے دار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ثاقب رشتے میں میرا بھانجا لگتا تھا جو کہ میرے پاس کام کرتا تھا، لوگ مارے جا رہے ہیں، وارداتیں عام ہوگئی ہیں اور انسانی جانیں جانوروں سے بھی بدتر ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بھتہ لینے میں مصروف ہے، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
مقتول کے ماموں نے مزید بتایا کہ ثاقب کو ایمبولینس میں اسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے قیوم آباد سے جناح اسپتال تک پہنچنا محال ہوگیا، نوجوان ثاقب کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔
علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد مقتول کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئی اور واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سفاک ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی ہے۔
ادھر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جے بسم اللہ اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ طاہر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نیو کراچی پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی کر دیا ڈاکوو ں نے
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 فلسطینی شہید، 109 زخمی
وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں جاری تباہ کن جنگ کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 109 زخمی ہوئے۔ وزارت صحت نے اپنے یومیہ کے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہداء کی تعداد 52,400 ہوگئی ہے جب کہ 118,014 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کو قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 2,308 ہوگئی ہےجب کہ 5,973 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ گھروں اور سڑکوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ان تک پہنچنا مشکل ہے۔