نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 60 زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے
ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق گزشتہ 2دنوں کے دوران نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے کراچی میں زیر علاج افراد میں سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں، جس سے جاں بحق افراد کی تعداد7 ہوگئی ہے۔
More than 30 people were injured in #Nushki #Balochistan
نوشکی: بس اڈے کے قریب تیل بردار ٹرک میں لگی آگ بجھانے کے دوران دھماکہ، https://t.
— ???????? (@Info_Balochistn) April 28, 2025
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں نوشکی واقع میں جھلسنے والے 60 سے زائد افراد زیرعلاج ہیں، زخمیوں میں 15 کی حالت اس وقت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ
یاد رہے کہ 4 دن قبل (28 اپریل) نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 70 افراد زخمی ہوئے تھے، 20شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا جبکہ دیگر زخمی کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تیل ٹرک زخمی کراچی کوئٹہ نوشکیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیل کراچی کوئٹہ نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں تیل سے بھرے ٹرک میں ا
پڑھیں:
کوئٹہ: ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائیں سنائیں، جن میں 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ قتل کے جرم میں ملوث ملزمان صدام اور ولی خان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی، جب کہ دیگر 2 ملزمان سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا دی گئی۔
اس کے علاوہ چاروں ملزمان کو مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6،6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 4 مارچ 2022 کو نواں کلی میں پیش آیا تھا، جہاں گھریلو تنازع پر ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ واقعے میں میاں بیوی، ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سزا سنا دی عدالت قتل کوئٹہ نواں کلی وی نیوز