عالمی ادارہ صحت عالمی فنڈنگ میں بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
عالمی ادارہ صحت عالمی فنڈنگ میں بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے یکم مئی کو جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ” ہم اپنی یادداشت میں عالمی صحت کی مالی اعانت میں بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترقیاتی امداد میں اچانک کٹوتی اور چیلنجنگ معاشی اور تجارتی ماحول صحت عامہ کے شعبے میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔
ٹیڈروس نے نظر انداز کی جانے والی ٹروپیکل بیماریوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیماریاں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کرتی ہیں، جب کہ غریب طبقہ اور پسماندہ آبادیاں اس سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ لیکن ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جس قدر پیش رفت ہونی چاہیئے وہ نہیں ہو رہی۔
گزشتہ 20 سال میں، دنیا بھر کے 26 ممالک کے 1.
لیکن امریکہ کی جانب سے فنڈ کی اچانک کٹوتی اور انخلا ءکے ساتھ ساتھ دیگر عطیہ دہندگان ممالک کی جانب سے بھی مالی اعانت نظر انداز کرنے کے باعث ٹروپیکل بیماریوں کی وجہ سے 140 ملین سے زیادہ افراد کے علاج میں تعطل پیدا ہوا ہے اور نئے طبی آلات کی تحقیق اور ترقی میں بھی کمی ہوئی ہے۔ٹیڈروس نے تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ غریب ترین اور پسماندہ افراد سے آنکھیں بند نہ کریں اور گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی پیش رفت کو کمزور نہ کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ اور علاقائی تنازعات طویل عرصے سے جاری ہیں، اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، جس سے انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں، اور فوری ردعمل اور اقدامات کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا بھارت، شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے: بیرسٹر سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔