سب سے زیادہ چمچ جمع کرنے کا مبینہ نیا عالمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
امریکی ریاست آئیووا کے ایک میوزیم کے مالک نے دعویٰ کیا ہے اس کے پاس 38,162 چمچ ہیں جو کہ نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔
ڈیوین پورٹ میں مسیسیپی سپون گیلری کی مالک کیمی پوہل نے تقریباً دو درجن رضاکاروں کو جمع کیا اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت گزار کر اپنے چمچوں کی پوری انوینٹری کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔
چمچوں کے سب سے بڑے ذخیرے کا موجودہ ریکارڈ آسٹریلوی شخص ڈیس وارن کے پاس ہے، جس کے 30,000 چائے کے چمچوں کا مجموعہ 1990 میں قائم کیا گیا تھا۔
کیمی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ریکارڈ جلد ہی ان کا ہو جائے گا، کیونکہ اس کا مجموعہ اب 38,162 چمچوں پر ہے۔
کیمی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ موجودہ ریکارڈ ہولڈر کے تمام چمچ چائے کے چمچ ہیں جبکہ میرے پاس چائے کے چمچ، نمک کے چمچ، سرسوں کے چمچ، گلڈڈ ایج کے چمچے اور صدیوں پرانے چمچ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی چمچ جمع کرنے کی عادت اس وقت شروع ہوئی جب اس کی پردادی جو کہ چھوٹی عمر میں اس کے ساتھ چائے کی پارٹیاں کرتی تھیں، نے اسے 127 چمچ تحفے میں دیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے چمچ
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔