ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں قتل اور پرتشدد جرائم کے واقعات سب سے زیادہ گرمیوں کے موسم میں رونما ہوتے ہیں۔

اس کی وجوہات کیا ہیں؟

1) درجہ حرارت

سب سے پہلی وجہ درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ جب موسم گرم ہوتا ہے تو انسانی جسم میں چڑچڑا پن اور غصہ بڑھنے کا رجحان زیادہ ہوجاتا ہے۔ کچھ مطالعات کے مطابق موسمِ گرما کے دوران دماغ میں serotonin اور cortisol جیسے ہارمونز متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ہارمونز انسانی رویوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

2) زیادہ باہر نکلنا

دوسری وجہ باہر نکلنے کی سرگرمیاں زیادہ ہوجاتی ہیں کیونکہ گرمیوں میں لوگ زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں (پارک، تقریبات، بازار وغیرہ)۔ ان سرگرمیوں میں لوگوں سے ٹکراؤ اور تنازعے کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔

3) نشہ آور چیزوں کا زیادہ استعمال:

بعض خطوں میں گرمیوں کے دوران نشہ آور اشیا کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس سے پرتشدد رویے بھی بڑھ جاتے ہیں۔

4) چھٹیوں کا موسم:

گرمیوں میں اسکولز بند ہوتے ہیں اور نوعمر اور نوجوان افراد زیادہ وقت باہر دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ یہ بعض اوقات جھگڑوں اور گینگ ایکٹیویٹی میں بدل سکتا ہے۔

سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے؟

امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن (اے پی اے) کے مطابق، "گرم موسم اور جرائم" کے درمیان واضح تعلق پایا گیا ہے۔ امریکا میں ایف بی آئی اور دیگر جرائم کی رپورٹس کے مطابق، امریکا میں جولائی اور اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ قتل اور قاتلانہ حملوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوتے ہیں

پڑھیں:

جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔

بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟