لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا جہاں باغبانپورہ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
پولیس نے کہا کہ 2 بچوں کی والدہ سحر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم خاوند سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
متن کے مطابق 6 سال قبل متاثرہ خاتون کی علی نامی شخص سے شادی ہوئی، خاوند علی اکثر تشدد کرتا، جان لیوا دھمکیاں دیتا، خاوند سمیت دیور حسن اور نند آمنہ نے تشدد کیا۔
لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانگا منڈی میں نشئی باپ نے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مانگا منڈی میں میں نشئی باپ نے اپنے 6ماہ کے بچے کا گلا کاٹ دیا،6ماہ کے سالار کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کاعادی ہے،ملزم اہل خانہ کے ہمراہ پیر کالونی رشتے داروں کے پاس آیا تھا،ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ دیا۔