منشیات کے استعمال کا بھیانک نتیجہ، پہلا عجیب و غریب کیس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ایران میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں منشیات کے استعمال کا ایک عجیب کیس رپورٹ کیا جس میں 23 سالہ نوجوان کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر مکمل جھک گیا کیونکہ اس کی گردن کمزور ہو گئی تھی۔
ایران کی اصفہان یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 23 سالہ مرد کے کیس کی دستاویز جاری کیں جس کا سر 90 ڈگری کے زاویے پر گر گیا کیونکہ اس کی گردن کے پٹھے سر کو سہارا دینے کے قابل نہیں رہے تھے۔
’ڈراپڈ ہیڈ سنڈروم‘ ایک سنگین طبی حالت ہے جس میں گردن کے پٹھوں میں کمزوری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سر کے وزن کو سہارا نہیں دے پاتی۔
یہ عام طور پر مختلف اعصابی حالات سے منسلک ہوتا ہے بشمول مائٹوکونڈریل مایوپیتھی، پیدائشی مایوپیتھی، موٹر نیورون کی بیماری یا جسمانی ساخت میں خرابی جیسے غیر معمولی طور پر بڑا سر۔
لیکن ایرانی ڈاکٹروں نے حال ہی میں اس سنڈروم کے ایک غیر دستاویزی کیس کی اطلاع دی ہے کیونکہ یہ سالوں سے منشیات کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا تھا جو کہ بہت نایاب کیس ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا، ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔
اسلام آباد میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز ، مختلف سیکٹرز میں سپرے،متعدد نئے کیس رپورٹ
مزید :