بندر عباس سانحہ/ اسرائیل آگ کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 03-05—2025 Islam Time VLog
بندر عباس کا سانحہ
اسرائیل کی آگ میں جلتی 77ویں سالگرہ
پاک بھارت ایٹمی جنگ؟ 99٪ انسانیت خطرے میں
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
تاریخ: 3 مئی 2025
پروگرام کا خلاصہ:
ولاگ کے موضوعات ہیں
ایران کے بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ کے ہولناک حادثے،
رہبر مسلمین کے اہم پیغام، فلسطین میں اسرائیلی ناکامی،
اسرائیل میں بھڑکتی بے قابو آگ،یمن و لبنان کی مزاحمتی قیادت،
اور پاک بھارت ایٹمی جنگ کے تباہ کن خدشات پر۔
یہ ویڈیو انسانیت، مزاحمت اور عالمی امن کی اہم ترین خبروں پر مبنی ہے۔
Khamenei #IranPortFire #IsraelCrisis #PalestineResistance #YemenHezbollah #IndiaPakistan #NuclearWar #GazaUnderAttack #BNwithZaidi
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
لاہور:سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔
دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے
دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے 8 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل کی ہدایت کردی۔