اداکارہ، ماڈل اور میزبان جویریہ سعود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انھوں نے اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھکا ہوا ہے۔

یہ تصاویر جویریہ سعود نے خود اپنے انسٹاگرام پر وائرل کیں۔ وہ سنہرے حجاب اور عبایہ میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔

جویریہ سعود نے تصویری پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔ پُرعزم ہوں۔ اللہ کرے یہ سفر میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیوں کا باعث ہو۔ آمین۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)

اس پوسٹ سے زیادہ تر مداحوں کو لگا کہ شاید جویریہ سعود حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔

ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ اس سفر میں آپ کو استقامت عطا فرمائے۔

جویریہ سعود نے ان کمنٹس کو دیکھتے ہوئے ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ انداز دراصل میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)

تاہم جویریہ سعود نے اپنے نئے ڈرامے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تاکہ مداحوں کو سرپرائز دے سکیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جویریہ سعود نے

پڑھیں:

تل ابیب ہمارے نشانے پر ہے، اسرائیلی شہر خالی کردیں، ایران کی وارننگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران اسرائیل کشیدگی میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے، جہاں اسرائیل کی جانب سے ایران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے جواب میں پاسداران انقلاب نے بھی اسرائیلیوں کو تل ابیب شہر فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس حوالے سے کہا گیاہے کہ آنے والے چند گھنٹوں میں تل ابیب میں موجود مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بیان کے بعد خطے میں بے چینی اور خوف کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے، جب کہ بین الاقوامی برادری نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ وارننگ کو غیر معمولی اور فوری خطرے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران کو خالی کرنے اور شہریوں کو نکلنے کی د ھمکی دی ہے۔

خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگ اور عسکری دباؤ کا سلسلہ اب دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تصادم کے خدشے کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تل ابیب میں فوجی تنصیبات اور خفیہ مراکز کو نشانہ بنایا جانا متوقع ہے، جو حالیہ اسرائیلی جارحیتوں کا جواب ہوں گے۔ ایران کی جانب سے اس سے قبل بھی موقف مسلسل پیش کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں خطے میں ایرانی مفادات پر کئی خفیہ اور اعلانیہ حملے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای
  • صہیونیوں کا اگلا ہدف پاکستان ہے، علامہ جواد نقوی
  • کانسرٹ میں ’میرب‘ کے نعرے لگنے پر عاصم اظہر کا ردعمل وائرل ہوگیا
  • میرب کے نام کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر کی مداحوں سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل
  • ایران کا اسرائیل کو ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ
  • تل ابیب ہمارے نشانے پر ہے، اسرائیلی شہر خالی کردیں، ایران کی وارننگ
  • ملکی سا لمیت پر مزدور کی آواز
  • ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ انکشاف
  • طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام میں کیمرا کے اصل سائز کی تصویر شیئر کرنا ممکن