جنوبی افریقی فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا نے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ مثبت آنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے وقتی معطلی کا اعتراف کرلیا۔

گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے  فاسٹ بولر  معطلی کے بعد تین اپریل کو آئی پی ایل کے دوران ہی واپس جنوبی افریقا چلے گئے تھے۔ ان کی روانگی پر ان کی فرنچائز کا کہنا تھا کہ وہ کسی ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس وطن گئے ہیں اور ان کی بھارت واپسی کے متعلق کوئی بات حتمی نہیں ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن (SACA) کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیگیسو رباڈا نے اپنے عمل کے لیے معافی مانگی اور کھیل کا دوبارہ حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران ان کی جنوبی افریقا واپسی کو جیسا کہ ذاتی وجوہات بتایا گیا، دراصل ایسا منشیات کے ٹیسٹ میں نتائج ان کے خلاف آنےکی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب لوگ جن کو انہوں نے مایوس کیا ان سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل

پڑھیں:

اسرائیل نے بہت سے ممالک کو بم سے لیس الیکٹرانک آلات فروخت کی ہے، موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف

موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کو فروخت کیے جانے والے الیکٹرانک آلات کو بم سے لیس یا چھیڑ چھاڑ کیا ہے اور وہ حزب اللہ کے خلاف پیجر آپریشن کی طرح ان کا استعمال کر سکتی ہے۔ موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے گزشتہ سال حزب اللہ لبنان کی فورسز کے خلاف پیجر آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے بہت سے ممالک کے الیکٹرانک آلات کو چھیڑ چھاڑ یا بم سے لیس کیا ہے۔ کوہن نے ایک انٹرویو میں جس کی ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے، کہا کہ اسرائیل نے چھیڑ چھاڑ شدہ آلات بہت سے ممالک کو بھیجے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا "ہر وہ ملک جو آپ کے ذہن میں ہے" موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ الیکٹرانک آلات میں چھیڑ چھاڑ کا طریقہ انہوں ںے 2002ء سے 2004ء کے درمیان ایجاد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • القاعدہ افریقی دارالحکومت کو کنٹرول کرنے کے قریب پہنچ گئی
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
  • شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
  • اسرائیل نے بہت سے ممالک کو بم سے لیس الیکٹرانک آلات فروخت کی ہے، موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف
  • نااہلی کا اعتراف ناممکن