فائر فائٹرز کو کام کرتے دیکھنے کا جنون، نوجوان نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
برطانیہ میں فائر فائٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے جنون میں مبتلا شخص نے اپنے ہی گھر کو 2 بار آگ لگا دی، جس پر عدالت نے اسے 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی نارتھمبرلینڈ میں ایک 26 سالہ نوجوان جیمز براؤن نے اپنے ہی گھر کو 2 مرتبہ آگ لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘
یہ واقعہ 9 ستمبر 2023 کی رات کو نارتھمبرلینڈ میں پیش آیا جہاں براؤن نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں بجلی کے میٹر سے چنگاریاں نکل رہی ہیں جس سے گھر میں کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے۔
نوجوان کی کال پر فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی اور بجلی منقطع کردی۔ مگر صرف 90 منٹ بعد براؤن کی جانب سے فائر فائٹرز کو دوبارہ کال آئی کہ بستر میں دوبارہ آگ لگ گئی ہے،جس پر فائر فائٹرز کو شک ہوا کہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ براؤن نے پچھلے 12 ماہ میں 80 مرتبہ فائر بریگیڈ کو کال کی تھی اور ہر بار ان کے کام کو بڑے جوش و خروش سے کیمرے میں بھی قید کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کا گیریژن، جو اب ’گھوسٹ ٹاؤن‘ بن چکا ہے
جان بوجھ کر فائر فائٹرز کو تنگ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے عدالت کی جانب سے 8 ماہ قید 150 گھنٹے کی مفت سماجی خدمت کی سزا سنائی گئی ہے۔
براؤن نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ فائر بریگیڈ کو کام کرتے دیکھنے کا جنون رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے جان بوجھ کر آگ لگائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ we news آگ برطانیہ دلچسپ و عجیب فائرفائٹرز گھر نوجوان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام برطانیہ دلچسپ و عجیب فائرفائٹرز گھر نوجوان فائر فائٹرز کو
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔