برطانیہ میں ایک شہری فائرفائٹرز کا اتنا بڑا مداح نکلا کہ صرف ان کو دیکھنے کیلئے اس نے اپنے گھر کو جان بوجھ کر آگ لگا دی۔

یہ واقعہ میں ہارٹلی پول کے علاقے گلیمس واک میں پیش آیا۔ جس میں آگ لگانے والے ملزم کی شناخت جوشوا بین کے نام سے ہوئی۔

جوشوا بین نے اپنے فلیٹ کے دروازے کے سامنے ٹوائلٹ پیپر کو آگ لگا کر فائر فائٹرز کو طلب کیا اور اس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ وہ اندر پھنس گیا تھا۔

فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جوشوا کو بچایا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

عدالتی کارروائی میں جوشوا بین کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اس کے عمل کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض افراد نفسیاتی مسائل یا دیگر وجوہات کی بنا پر اس طرح کے خطرناک اقدامات اٹھالیتے ہیں جو نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پشاور:

تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔

ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔

تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔

دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • کرک، رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  •  شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے  تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر