Express News:
2025-11-04@19:26:49 GMT

چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا۔

جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہوسکی اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بائیک سوار

پڑھیں:

کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز، ٹرالے اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔ ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 
  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق