پولیس ہنی ٹریپ: غیر ملکی شہری خاتون سے تفتیش میں مزید پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
صدر بیرونی پولیس کی ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے معاملے میں غیر ملکی شہریت کی حامل خاتون مرینہ خان گینگ سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مزید 5 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے، گینگ سے قبل ازیں 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔
گرفتار گینگ میں سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی اسکا شوہر بلال اور دیگر ارکان میں فاروق، طیب، کامران، اور عبدالجبار شامل ہیں۔
مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی تھی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت
لاہور:شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں مفرور 2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک
واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم مارے گئے۔ اسی دوران کانسٹیبل نثار زخمی جب کہ 2 اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس پر گولیاں لگیں۔
مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے چھاپے جاری ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔