وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے ۔

اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک شکایت کنندہ حافظ محمد اصغر نے اپنی درخواست میں کہا کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے 560 ملین صارفین ہیں جن میں سے9 ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی کو اپنا رہا ہے، شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی پر ٹیکس ادا کرنا چاہتا ہے لیکن ایف بی آر میں اس حوالے سے قواعد و ضوابط موجود نہیں۔

ایف بی آر پالیسی ونگ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا تصور نیا اور اس کے لیے ماہرین کی رائے درکار ہے، شکایت کے مندرجات زیر غور ہیں، متعلقہ ایجنسی سے مشاورت کے بعد مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

ایف ٹی او نے تفصیلی سماعت کے بعد قرار دیا کہ شکایت ایک اہم شعبے سے متعلق ہے جہاں بڑے پیمانے پر تجارتی لین دین ہو رہا ہے لیکن یہ تمام لین دین ٹیکس کی حدود سے باہر ہو رہا ہے۔

ایف ٹی او نے اپنے آرڈر میں مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اس کو نظر انداز کرنا، اس کی طرف عدم توجہی اور نااہلی کی انتہا ہے کہ اس نظر انداز شدہ شعبے کے حوالے سے ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے فوری اقدام کو سراہنے کے بجائے ٹیکس حکام کی طرف سے ایف ٹی او کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ کرپٹو کرنسی اب پاکستان میں کافی حد تک قدم جما چکی ہے، ہماری کرپٹو مارکیٹ 1.

6 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان اور رواں سال اس کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 27.10 ملین ہو جائے گی۔

ایف ٹی او نے اپنے حکم میں ایف بی آر سے کہا ہے کہ شکایت کنندہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے ہوئے ان کو ( آن بورڈ) اعتماد میں لیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بنیادی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس معاملے پر قوائد ضوابط کی آئندہ مالیاتی بل کے ذریعے منظوری لی جائے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی ایف ٹی او ایف بی آر کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 4 سال بیت چکے ہیں اور ان کے مداح کسی خوشخبری کے منتظر ہیں جس کی وجہ آئے روز جوڑے کے یہاں بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار سوشل میڈیا وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ماں باپ بننے کی خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے جب کہ ایک نجومی بھی پیشن گوئی کرچکے ہیں کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔

ان خبروں کے درمیان کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ میرے نزدیک شوہر اور بچے ہونا بہت اہم ہے۔ ایک خاندان تب ہی مکمل ہوگا جب بچے ہوں گے۔

کترینہ کیف نے مزید کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی کا تجربہ سب کے لیے جدا ہے لیکن میں اسے ایک خوبصورت خاندان کے طور پر دیکھتی ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ

’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!

یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین میٹر کی ریڈنگ خود کریں  
  • جائزہ مذاکرات: وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کر دی
  • ٹک ٹاک نے صدر بننے میں مدد دی‘ ٹرمپ کا اعتراف
  • مسافرٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی ، فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پربھی ہوگا
  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار؛ اعلامیہ جی سی سی اجلاس
  • وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
  • آئی ایم ایف کی اگلے قرض پروگرام کیلئے نئی شرائط، حکومت بجٹ سرپلس اورٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
  • صوبائی محتسب اعلیٰ کی زیرصدارت اداروں میں زیر التوا کیسز کی پیش رفت سے متعلق اجلاس
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل