اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مشعال یوسفزئی کو سینیٹر بنوانے ہر شدید تحفظات برقرار ہیں، مشعال یوسفزئی کے سنیٹر بنائے جانے کو انصاف و میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران علیمہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ ان کے خلاف تھیں ۔

علیمہ خان سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا۔ علیمہ خان نے کہا کہ میرٹ کی بات ہو تو مشعال یوسفزئی کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں، انصاف ہونا چاہیے تھا، بس میں اتنا ہی کہوں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشعال یوسفزئی علیمہ خان

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر چھٹی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ استغاثہ کے گواہوں اور مال مقدمہ کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن اور نادرا حکام نے عدالتی احکامات پر علیمہ خانم کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جبکہ ملزمہ کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے کسی پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر سٹیٹ بنک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں شامل گاڑی کی سپرداری کروانے والے مالک راولپنڈی کے عارف خان کو 10لاکھ روپے کی شورٹی  جمع کروانے تک جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ چونکہ ملزمہ اور مقدمہ میں شامل گاڑیوں کے ضامنوں کی جائیداد بحق سرکار ضبط ہو چکی ہے جبکہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چاروں گاڑیوں کے ضامنوں کی منقولہ جائیداد تلاش کرکے اسے بھی ضبط کیا جائے عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 3نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
  • پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  • پنجاب حکومت ریگولرائزیشن ایکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • 26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک، پھر ناقابل ضمانت وارنٹ