قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کر لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کرلی۔
آئی ٹی /پی ٹی اے سے لائسنسز تجدید کی رپورٹ طلب، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ پیش رفت کے بارے بریفنگ دی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے حکام کرپٹو کونسل کے کردار پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کیا ہے۔
کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے ایل ڈی آئی/ایف ایل ایل لائسنسز کی تجدیدی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، قائمہ کمیٹی ’مصنوعی ذہانت اے آئی‘ لانچ کے دعوؤں پر بھی بریفنگ لے گی۔
ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے بعد کی پیش رفت پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی ا ئی ٹی
پڑھیں:
سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا
کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا۔ یہ بات گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر دیں گے۔