ٹرین فریش بریکیج آف ریل کی وجہ سے ہوئی ہے،اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی۔جوائنٹ رپورٹ کے مطابق ٹرین فریش بریکیج آف ریل کی وجہ سے ہوئی ہے، ٹرین کا حادثہ پٹری کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، پٹریوں کی حالت کافی نازک ہونے کی وجہ سے ٹرین ڈیل ریل ہوئی۔جائے حادثہ پر ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا ہے جبکہ وزارت ریلوے کے اعلی 3 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
3 رکنی انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل جی ایم انفراسٹرکچر حماد رضا شامل ہیں، چیف مکینکل انجینئر کیرج یوسف لغاری، ڈائریکٹر سول ورک عارف الرحمان بھی شامل ہیں۔کمیٹی 7 روز میں حادثے کی انکوائری رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کرے گی، ابتدائی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو پیش کر دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی ابھی مزید پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔(جاری ہے)
وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ کی ا نکوائری وفاقی انسپکٹر ریلوے کو سونپ دی۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ وفاقی انسپکٹر ریلوے چوہدری عامر نثار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ٹرین حادثے کے متعلق معلومات حاصل کیں، اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد ایکسپریس اسلام ا باد ا کی وجہ سے حادثے کی
پڑھیں:
پی ایس بی انکواٸری کمیٹی نےتحقیقاتی رپورٹ دبا دی ،حکومتی قواٸد نظرانداز، اضافی سیلف ہائرنگ لینے والوں کیخلافے ایکشن نہ ہوسکا
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) پاکستان سپورٹس بورڈ ملازمین کی دوہری رہائشی سہولت اور سیلف ہائرنگ ادائیگیوں کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ انکواٸری کمیٹی نے دبا دی جبکہ قواٸد کی خلاف ورزی کرنیوالے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی قواٸد کیخلاف پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام تقی خان، سینئر ویٹ لفٹنگ کوچ ذیشان احمد، سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض، لیڈی وارڈن آصفہ جاوید، وجاہت خان سمیت دیگرملازمین نے مبینہ طور پر بیک وقت ہاسٹلز میں رہائشی سہولت کیساتھ ساتھ سیلف ہائرنگ کی ادائیگیاں بھی وصول کی جن کیخلاف ڈپٹی ڈاٸریکٹرل جنرل ایڈمن کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوٸری کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نےغیر مجاز ادائیگیوں کی وصولی سمیت ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کرناتھی تاہم دو ہفتوں کی أنکواٸری ڈیڈ لاٸن گزرنےکے باوجود انکواٸری کمیٹی نے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا نہ ہی ریکوری کرنے کی اب تک سفارشات مرتب کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی ہدایت پر یہ انکواٸری کمیٹی تشکیل دی گٸی تھی جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک ملازمین کو سیلف ہائرنگ کی مزید ادائیگیاں معطل کر دی گئی تھی۔