یمنی وزیراعظم احمد بن مبارک کا استعفیٰ: وزیرخزانہ سالم بن برائیک وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے وزیر خزانہ سالم بن برائیک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا۔
عرب نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے میں سالم بن برائیک کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جبکہ کسی اور وزارتی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ احمد عوض بن مبارک نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ وہ اپنے اختیارات کو مکمل طور پر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
2 وزرا اور پی ایل سی کے ایک رکن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم احمد بن مبارک کا صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ کئی مہینوں تک اختلاف رہا۔
بن مبارک نے کہا تھا کہ میں اپنے آئینی اختیارات کا استعمال نہیں کر سکا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات یا صحیح حکومتی تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لیے ضروری فیصلے نہیں کر سکا۔
یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثی اسرائیل پر میزائل فائر کرتے ہیں اور اہم آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کو نشانہ بنا رہے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔
اپنے استعفے کے خط میں بن مبارک نے لکھا کہ رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے مالی اور انتظامی اصلاحات اور انسداد بدعنوانی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
تاہم بن مبارک صدارتی لیڈرشپ کونسل کے ساتھ ان کے اختلافات مسلسل چلے آرہے تھے۔
3 یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بن مبارک نے بدعنوانی کا حوالہ دیتے ہوئے دفاع سمیت کئی وزارتوں کے بجٹ کو معطل کر دیا تھا جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد بن مبارک سالم بن برائیک یمن یمنی وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سالم بن برائیک سالم بن برائیک
پڑھیں:
پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم “ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔
محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔
علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔
Post Views: 1